اگر آپ فیملی کے ساتھ کسی سفر پر ہوں اور بوٹل یا لاج میں قیام کرنا پڑے تو اس بات کو یقینی بنا لیں کہ وہاں کسی خفیہ کیمرے سے نگرانی تو نہیں ہو رہی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اپنے موبائل فون سے کمرے میں لگے خفیہ کیمرے کو کیسے ڈھونڈا
جا سکتا ہے۔
سب سے پہلے کمرے کی روشنی بند کر دیں۔
اب اپنے موبائل فون کا کیمرہ آن کریں اور اس کا فلیش بند کر دیں۔
موبائل کے کیمرے کو کمرے میں چاروں طرف گھماتے جائیں۔
کیمرے کو گھماتے وقت اگر موبائل سکرین پر سرخ رنگ کا دھبہ نظر آجائے تو سمجھ جائیں کہ آپ خفیہ کیمرے کی زد میں ہیں۔
اب جس قدر ممکن بو احتیاط سے کام لیں تاکہ کوئی حرکت کیمرے میں قید ہوکر آپ کے لئے کسی پریشانی کا سبب نہ بنے۔ اللہ پاک سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین